کالی آندھی کیخلاف جیت کا فائدہ دورہ نیوزی لینڈ میں ہوگا، اظہر علی

کالی آندھی کیخلاف جیت کا فائدہ دورہ نیوزی لینڈ میں ہوگا، اظہر علی
 کالی آندھی کیخلاف جیت کا فائدہ دورہ نیوزی لینڈ میں ہوگا، اظہر علی

  

نیلسن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف انکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی،ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتوحات کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ کیویز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ضرور ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل فتوحات کے بعد ٹیم کو مورال بلند ہے تاہم کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -