بارسلونا کے اسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف

بارسلونا کے اسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف
 بارسلونا کے اسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارسلونا(آئی این پی)بارسلونا کے اسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف ہونے کے بعد اسپین کی ہائی کورٹ نے فٹ بالر پر کرپشن کا چارج لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برازیل کے انوسٹمنٹ گروپ نے اسپین میں درخواست دائر کی ہے کہ نیمار کی ٹرانسفر فیس میں انھیں وہ حصہ نہیں ملا جو ملنا تھا، جس کی وجہ مبینہ طور پرکرپشن ہوسکتی ہے، جس پر بارسلونا کی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اگر برازیلین گروپ کے الزامات ٹھیک ہیں تو نیمار اور ان کے والد (جو کہ ان کے ایجنٹ بھی ہیں) پر کرپشن کا چارج لگایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل فروری دو ہزار سولہ میں بھی برازیل کی عدالت نے قومی فٹبال ٹیم کے رکن نیمار اور ان کے والد کے خلاف ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے معاملات میں فردِ جرم عائد کی تھی۔