رانجی ٹرافی ،دہلی کے بیٹسمین رشبھ پنت کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

رانجی ٹرافی ،دہلی کے بیٹسمین رشبھ پنت کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) دہلی کے بیٹسمین رشبھ پنت نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ رانجی ٹرافی سیزن2016۔17میں جھاڑ کھنڈ کے خلاف انہوں نے صرف 48 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا ۔
واضح رہے کہ یہ نہ صرف رانجی ٹرافی کی تیز ترین سنچری ہے بلکہ بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں بھی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل 1987ء4 میں راجیش بورا نے رانجی ٹرافی میں 56گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔