نیویارک میراتھن ریس ایریٹیریا کے غرمے نے جیت لی

نیویارک میراتھن ریس ایریٹیریا کے غرمے نے جیت لی

  

نیویارک (آئی این پی ) نیویارک میں ہونے والی مردوں کی میراتھن ریس کا دلچسپ ایونٹ ایریٹیریا کے غِرمے نے جیت لیا ہے۔ خواتین کی ریس میں کینیا کی میری نے کامیابی حاصل کی۔ نیویارک میں ہونے والی میراتھن ریس میں ہزاروں رنرز نے شرکت کی۔ مردوں کے ایونٹ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ سب ایتھلیٹس نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب محنت کی۔ ایریٹریا کے رنر غِرمے نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے فتح سمیٹی۔ ایونٹ میں ہونے والی خواتین کی ریس میں بھی بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

کینیا کی ایتھلیٹ میری کیتنے نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے لگاتار تیسری مرتبہ نیویارک میراتھن جیت لی۔ دوسری جانب وہیل چیئر ریس میں مردوں کا ایونٹ سوئٹزر لینڈ کے مارسیل اور خواتین کی ریس میزبان ملک کی تاتیانا نے جیتی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -