سیزنز کنولا پولو کپ،باڑیز کی گارڈ گروپ کو 9-6 سے شکست

سیزنز کنولا پولو کپ،باڑیز کی گارڈ گروپ کو 9-6 سے شکست

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سیزنز کنولا پولو کپ 2016ء دوسرے روز پول بی میں زبردست میچز کھیلے گئے۔ چاروں میچوں میں بہترین پولو دیکھنے کو ملی۔ پہلے میچ میں باڑیز کی ٹیم نے گارڈ گروپ /اوے ہوئے کی ٹیم کو 9-6 سے شکست دی۔ باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز نے پانچ گول سکور کیے جبکہ اوے ہوئے کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے چار گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں شیروڈ نے داؤد سپننگ کو 4-2 سے شکست دی۔ شیر وڈ کی طرف سے میاں مصطفی عزیز نے دو جبکہ شہزاد عزیز نے ایک گول سکور کیا جبکہ میر حذیفہ احمد نے داؤد سپننگ کی طرف سے دونوں گول سکور کیے۔تیسرے میچ میں داؤد سپننگ نے ڈسکون کنسٹرکشن کو 3-1 سے شکست دی۔ داؤد سپننگ کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو گول جبکہ ممتاز عباسی نے ایک گول سکور کیا۔چوتھا اہم میچ ڈسکون کنسٹرکشن اور شیر وڈ کے درمیان ہوا جو پانچ پانچ گول سے برابر رہا۔شیر وڈ کی طرف سے پانچوں گول حسام علی حیدر نے جبکہ ڈسکون کی طرف سے شاہنواز ایاز درانی اور عمر اسجد ملہی نے دو دو گول سکور کیے۔ شیروڈ کی ٹیم بہتر گول اوسط پر تینوں ٹیموں میں سے فاتح ٹیم قرار پائی۔ آج بروز جمعرات پول اے میں جیتنے والی اور ہارنے والی ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -