آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے شروع ہوگا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہوبارٹ (این این آئی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 نومبر تک ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا ٗ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ٗپرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو 177 رنز سے مات دی ٗدونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔