سینئر ز ٹینس ٹورنامنٹ،45پلس میں نعیم صدیقی کا فائنل کیلئے کوالیفائی

سینئر ز ٹینس ٹورنامنٹ،45پلس میں نعیم صدیقی کا فائنل کیلئے کوالیفائی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پہلے لانگ بیچ آئی ٹی ایف سینئر ز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ء کے تیسرے روز مختلف ایج گروپس میں کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مقابلے منعقد ہوئے۔45 پلس ایج گروپ کے ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں امریکی کھلاڑی نعیم صدیقی (سڈ) اور رشید ملک نے خرم امتیاز اور فرقان خان کو 6-3, 4-6, 13-11 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔60 ایج گروپ ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں اسد نیاز اور وقار نثار نے مبین ملک اور محمد سعید اکرام اللہ کو 6-1, 6-1 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔65 پلس ایج گروپ ڈبلز کے راؤنڈ رابن میچز ہوئے۔ پہلے میچ میں شاہد محمود اور نوید انجم نے پرویز باجوہ اور امتیازالحسن ملک کو 6-4, 6-4 سے ہرایا جبکہ چودھری مشتاق اور لئیق احمد پیرزادہ نے خالد اکرام اور خرم باجوہ کو 6-2, 7-5 سے شکست دی۔45 پلس ایج گروپ میں اسرار گل نے زبردست مقابلے کے بعد تنویر ہرل کو 6-3, 7-6 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔35 پلس ایج گروپ کے کوارٹرفائنل میں سید حادی حسین نے حسن سید کو 6-3, 5-7, 6-3 سے ہرادیا جبکہ اسی ایج گروپ کے آخری کوارٹرفائنل میں فیاض حسین نے عارف محمود کو 6-1, 6-2 سے شکست دیدی۔

65 پلس ایج گروپ میں چودھری مشتاق احمد نے امتیاز حسین ملک کو 6-1, 6-1 سے شکست دے دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -