مردان بورڈسپورٹس فیسٹول ،ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل صوابی کے نام

مردان بورڈسپورٹس فیسٹول ،ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل صوابی کے نام

  

پشاور(آئی این پی)مردان بورڈسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں جاری ٹیبل ٹینس کے مقابلو ں میں گورنمنٹ ڈگری کالج زروبی صوابی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل جیت لیا۔فاتح ٹیم نے پیس کالج نوشہرہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-0 سے ہراکر مردان بورڈ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔سپورٹس فیسٹول میں کھیلے جانیوالے سپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردان بورڈ کے 32 کالجز نے حصہ لیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روزگورنمنٹ ڈگری کالج زروبی میں فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی محمد افتخار کے علاوہ اساتذہ اور طلبانے شرکت کی۔

کھلاڑیوں مطیع الحق،مقتدیٰ رؤف اور صیادالرحمان اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر بخت زمین کی کوششوں اور محنت کو سراہا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -