راولاکوٹ کے تیز ترین باؤلر نے قومی اکیڈمی کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) راولاکوٹ کے تیز ترین باولر کا اعزاز ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فاسٹ باولرکی سلیکشن کے لیے 137کی سپیڈ سے گیند کر کہ پاکستان قومی اکیڈمی کرکٹ کیمپ کے لیے کوالیفائی کر لیا چنار سپورٹس پوٹھی کے کرکٹر سلمان ارشاد نے آزاد کشمیر میں ہونے والے کوالیفائی راونڈ میں 137کی سپیڈ سے تیز ترین گیند کی سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر اور اعجاز احمد پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں نے سلمان ارشاد کا انتخاب کیا۔
سلمان ارشاد ملتان میں پاستان کرکٹ اکیڈمی کے لیے منتحب ہو گئے جہاں پورے پاکستان کے لیے کھلاڑی سلیکٹ کیے جائیں گے سلمان ارشاد نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے اپنے انتحاب کو آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عثمان میر اور ضلعی صدر پونچھ سلیم ظہور کی سرپرستی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔