دوسری روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 26 سے 27 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی

دوسری روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 26 سے 27 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 26 سے 27 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق چیمپئن شپ میں چاروں صوبے، پاکستان آرمی، اسلام آباد، ایچ اے سی، سوئی سدرن گیس پائپ لائن اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں تین مختلف مقابلے منعقد ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -