قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں ہوگی

قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -