غازی ملت فٹبال ٹورنامنٹ ‘نشاط کلب پڑاٹ نے رائل ایف سی کو ہرا کر اپنے نام کر لیا
راولاکوٹ(آئی این پی) غازی ملت فٹ بال ٹورنامنٹ نشاط کلب پڑاٹ نے رائل ایف سی کو ہرا کر اپنے نام کر لیا ‘صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور زبردست مقابلے کے بعد نشاط کلب نے رائل ایف سی کو ایک کے مقابل تین گول سے ہرا دیا فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی جے کے پی پی کے صدراور ممبر اسمبلی خالد ابراہیم خان تھے ٹورنامنٹ کا بہترین پلےئر نشاط کلب کے سہراب اسلم کو قرار دیا گیا جبکہ رائل ایف سی کے علی ذرین ٹورنامنٹ کے بہترین سکورر اور نشاط کلب کے مہمان پلےئر سراج مین آف دی پچ قرار پائے ۔