فوڈ اتھارٹی کی جیل روڈ پر کاروائی ، مردہ جانوروں کا 240کلو گوشت برآمد

فوڈ اتھارٹی کی جیل روڈ پر کاروائی ، مردہ جانوروں کا 240کلو گوشت برآمد

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے فردوس مارکیٹ میں واقع حاجی جوس کارنر کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بھاری جرمانہ کرتے ہوئے بہتری کے احکامات جاری کیے۔ علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے بٹ چوک میں واقع اللہ بادشاہ ملک شاپ کوصفائی کے ناقص انتظامات اور فریزرز میں مکھیاں موجود ہونے پر جرمانہ عائد کیا ۔ داتا گنج بخش کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جیل روڑپر گاڑی نمبر STB 2524سے 240کلو مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کیااوراور گاڑی میں موجود افراد کے خلاف تھانہ شادمان میں ایف آئی آردرج کروا کے پولیس کے حوالے کر دیااورگوشت کو تجزیے کے لیے PAMCOبھجوا دیاگیا۔داتا گنج بخش اور سمن آباد کی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں دوکانداروں،سپلائرزاور ورکرز کو حفظان صحت‘ صفائی کے اصولوں ‘ کام کے وقت مناسب یونیفارم کا استعمال ،فالتو موادکی بروقت تلفی،کوڑے دان کو ڈھانپ کررکھنا اور دوکان کی بروقت صفائی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی ۔ نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دولوخورد میں واقع بسم اللہ ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن میں واقع جامن جاواکو Food Itemsپر Expiry Date نہ ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائدکیا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نقشبندی بازار پر واقع الرزاق سویٹس کو واشنگ ایریا میں گندگی اور کھانے پینے کی اشیاء میں کیڑے مکوڑون کی موجودگی پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے انار کلی میں المجید بیکرز اوربٹ چوک میں عمر پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دھرم پورہ میں شمس ہوٹل کو گندے برتنو ں، گندے فریزرز اور صفائی کے ناقص انتظامات پرجرمانہ کیا۔مزیدبرآں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا مشن صحت مند پنجاب ہے۔ ناقص‘ غیرمعیاری ‘ مضر صحت یاد زائدالمعیاد خوراک بیچنے والے قوم کے دشمن ہیں اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنا دائرہ کار پنجاب کے ہرشہر تک بڑھا ئے گی۔ اس سلسلے میں فیصل آباددفتر اپنا کام شروع کر چکا ہے جبکہ آج گوجرانوالہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا جا ئے گا۔

مزید :

علاقائی -