انویٹیشن نیشنل انٹر سکولز کے انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

انویٹیشن نیشنل انٹر سکولز کے انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

  

پشاور(آئی این پی)ملک کی طرح پشاور میں بھی انوی ٹیشن نیشنل انٹر سکولز پرائیوئٹ سکولز انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلاجائیگا،جسکے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائیگا۔پشاور میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری وسابق فرسٹ کلاس کرکٹرعرفان الدین بابو کے مطابق ا س ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے سابق چیئرمین جنرل(ر)توقیر ضیاء اور انٹر نیشنل کرکٹرجنید ضیاء کی نگرانی میں ملک بھر کی طرح ضلع پشاورمیں کھیلے جانیوالے اس میگا ایونٹ میں10سکولوں کی ٹیموں کا شامل کیاجائیگا۔انہوں نے مختلف سکولوں کے حکام سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں ان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپنی نوعیت کے پہلے اس ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پشاور میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو مین راؤنڈ میں شرکت کیلئے لاہور بھیجاجائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -