قومی روک بال چمپئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

قومی روک بال چمپئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا روک بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی روک بال چمپئن شپ 25 نومبر سے پشاور میں شروع ہوگی ، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان ٹیموں کو شرکت کے لئے دعوت نامے بھیجے دیئے گئے ہیں۔
جن میں پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے مقابلے ہونگے اور چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 24 نومبر کو پشاور پہنچیں گی اور اسی روزسہ پہر تین بجے منیجرزمیٹنگ ہوگی ،یہ چمپئن شپ 27نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔