بی پی ایل، کھلنا ٹائیٹنزکی راج شاہی کنگز کو 3رنز سے شکست

بی پی ایل، کھلنا ٹائیٹنزکی راج شاہی کنگز کو 3رنز سے شکست

  

میرپور(آئی این پی)بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے تیسرے میچ میں کھلنا ٹائیٹنز نے دلچسپ مقابلے کے بعد راج شاہی کنگز کو 3رنز سے شکست دے دی،راج شاہی کی ٹیم آخری اوور میں 7رنز بھی نہ بناسکی اور پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں130رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،کھلنا ٹائیٹنز کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو میرپور کے اسٹیڈیم میں کھلنا ٹائیٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،کھلنا ٹائیٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بنائے،کھلنا ٹائیٹنز کی جانب سے محمد اللہ اور رکی ویسلز نے32,32رنز بنائے ،راج شاہی کی جانب سے ابوالحسن نے 5،سمد پٹیل اور مہدی حسن مرزا نے 1,1وکٹ حاصل کی۔134رنز ہدف کے تعاقب میں راج شاہی نے مقررہ 20اوورز میں 130رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،راج شاہی کنگ کے پاکستانی بلے باز عمر اکمل پہلی ہی گیند پر وکٹ دے بیٹھے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -