سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپمیں اقبال ڈے پر تقریب

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپمیں اقبال ڈے پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 15 ٹاؤن شپ میں یوم اقبال کے موقع پر پر وقار تقریب سینئر ہیڈ ماسٹر شاہد محمود منعقد ہوئی ، مہمان خصوصی ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما ممبر سکول کو نسل محمد سرفراز خان تھے، اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ ماسٹر مقصود احمد طاہر، اساتذہ کرام مظہر الحق ، صفدر بھٹہ ودیگر نے شرکت کی


، خضر حیات، بسمہ اللہ خان اور علامہ قاری محمد نواز کوکب نے شرکت کی، سکول کے طلباء نے مفکر اسلام ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری اور زندگی پر تقاریر کیں، شاہد محمود نے کہا کہ علامہ اقبال ایک ولی تھے انہوں نے پاکستان کا عظیم تصور پیش کیا، انکی شاعری جہاں بڑوں کے لیئے تھی وہاں بچوں کے لیئے بھی تھی، محمد سرفراز خان نے کہا کہ مفکر اسلام ایک سچے عا شق رسول ﷺ تھے، انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کے دلوں میں عشق مصطفےٰﷺ کی شمع روشن کی، انہوں نے طلباء پر زور دیا کی وہ شاعر مشرق افکارو نظریات پر عمل پیرا ہوں اور اپنے دلوں میں عشق مصطفےٰ ﷺ کی شمع روشن کریں۔