الخدمت فاؤنڈیشن کی12نومبرکو یوتھ اکٹھ کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس

الخدمت فاؤنڈیشن کی12نومبرکو یوتھ اکٹھ کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت 12 نومبر کو ہونے والی الخدمت یوتھ گیدرنگ کی تیاریوں کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لئے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد اورمیاں بابر حمیدکے علاوہ الخدمت رضاکار پروگرام سے حسن افضل نے شرکت کی۔میاں بابر حمیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا لخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کے لئے دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے رضاکار پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو خدمتِ خلق کی حقیقی ذمہ داریوں سے روشناس کروانے کے لئے بھی میدانِ عمل میں کوشاں ہے۔ 12نومبر کو ہونے والی اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم volunteerismکی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ بحیثیت طالبعلم کیسے دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔احمد جمیل راشد نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ الخدمت یوتھ گیدرنگ مختلف مراحل پر مشتمل ہوگی۔

اس میں 25سے زائد یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے جبکہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز وولنٹیر بحیثیت لیڈر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔اس تقریب میں نامور موٹیویشنل اسپیکر عبدالصمد خان اور تنزیلہ خان وولنٹیرازم پر لیکچر دیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے ایسی شخصیات جنھوں نے خدمت خلق کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کوبھی خصوصی طور پر پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے، ان کے لئے لیجنڈوولینٹیئرزlegend volunteersکے عنوان سے ایک سیشن رکھا گیا ہے جس میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -