دینی مدارس کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزا زمیں کنونشن آج ہوگا
لاہور(خبرنگار) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے ترجمان عتیق الرحمن نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے زیر اہتمام دینی مدارس کے پانچوں بورڈزمیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزا زمیں پوزیشن ہولڈر کنونشن کا انعقادآج پنجاب کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے ۔
کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر ،منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی ،صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان مولانا عبد المالک ،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب محمد اشفاق سمیت مختلف مکاتب فکر کے علما بھی خطاب کریں گے: