علامہ اقبال کا سب سے بڑا خواب اسلام کی نشاط ثانیہ اور مسلمانان عالم میں اتحاد تھا، مجتبیٰ شجاع

علامہ اقبال کا سب سے بڑا خواب اسلام کی نشاط ثانیہ اور مسلمانان عالم میں ...

  

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ علامہ اقبال کا اس ادارے سے رشتہ قابل فخر ہے انہوں نے اپنے فلسفہ کے ذریعے امت مسلمان کو بیدار کرنے اور ان میں انقلابی سوچ پید اکرنے کے لئے شاعری کو بہترین ذریعہ بنایا اور ان کا سب سے بڑا خواب اسلام کی نشاط ثانیہ اور مسلمانان عالم میں اتحاد تھا انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور میں یوم اقبال کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر آج طلبہ اپنے اندر قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں علامہ اقبال کے مثالی افکار کو مشعل راہ کے طور پراپنانا چاہیے مون لائٹ سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ نے امت مسلمہ کو دین اسلام اور روحانیت کی حقیقت اور اصل روح سے روشناس کرایا تقریب سے حنا ادیب، کاشف ادیب اور سکول کے متعدد طلبہ اور طالبات نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -