اقبالؒ کی خدمات بر صغیر کے مسلمانوں کو جگانے کیلئے ناقابل فراموش ہیں،ڈاکٹر فضل

اقبالؒ کی خدمات بر صغیر کے مسلمانوں کو جگانے کیلئے ناقابل فراموش ہیں،ڈاکٹر ...

  

لاہور(خبرنگار) علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی خدمات بر صغیر کے مسلمانوں کو جگانے کیلئے ناقابل فراموش ہیں انکی شاعری اور دور اندیشی آج کے نوجوان اور قوم سازی کے عناصر کیلئے مشعل راہ ہے۔ شاعر مشرق کے خودی کے نظریہ نے نوجوان نسل کو اپنی پہچان اور ملک و قوم کیلے خدمت کرنے کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدنے یوم پیدائش اقبال کے موقع پر کی۔

انہوں نے علامہ اقبال کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کے شائع ہو چکی ہیں جو اقوام میں بیداری کیلئے مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور یہ قابل اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ لہذا ہمیں بھی من حیث القوم اس پر عمل پیرا ہو کر ملک کا نام روشن کرنا چاہیے اور اقبال کے خواب کی مکمل تعبیر کیلئے سرگرم عمل رہنا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -