آل پنجاب سیکرٹری یونین کونسل کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب

آل پنجاب سیکرٹری یونین کونسل کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) آل پنجاب سیکرٹری یونین کونسل ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام یونین کونسل نمبر 008 جیا موسیٰ شاہدرہ لاہور میں 9 نومبر علامہ اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں راوی ٹاؤن کی یونین کونسلز کے سیکرٹریز نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل پنجاب سیکرٹری یونین کونسل ایسوسی ایشن ملک میثم عباس نور کا نے علامہ اقبال کے کردار اور افکار پر روشنی ڈالی اور حکومت سے اپیل کی کہ 9 نومبر علامہ اقبال ڈے کی چھٹی بحال کی جائے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو محسن پاکستان علامہ اقبال کی خدمات کا اندازہ ہو سکے۔ تقریب سے خطاب کے دوران ملک میثم عباس نورکا نے جناب ڈائریکٹر جنرل پنجاب لوکل گورنمنٹ کے حالیہ ڈپلائنمنٹ پلان جیسے بولڈ اقدامات کا خیر مقدم کیا اور ایسے تمام معاملات جن میں سیکرٹری یونین کونسلز کی بہتری شامل ہوگی۔بھرپور حمایت کی جائے گی۔ مزید برآں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع لاہور ملرز پر تمام اضلاع کی ماہانہ گرانٹ یکسا ں کی جائے۔

کیونکہ ضلع لاہور کے علاوہ تمام اضلاع میں گرانٹ کی رقم تقریباً ایک لاکھ روپے ہے۔ جس سے تنخواہوں کا حصہ ممکن نہ ہے۔ اسی وجہ سے ملازمین کو چھ چھ ماہ کی تنخواہ نہ ملتی ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اس وجہ سے چند دن پہلے نوشہرہ گوجرانوالہ میں ایک نائب قاصد بہادر علی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے وفات پا گیا ہے۔ لہٰذا حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ دوسرے تمام محکمہ جات کی طرح سیکرٹری یونین کونسل کی تنخواہیں بھی بذریعہ اے جی آفس کمپیوٹائزڈ کر کے دی جائیں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے یقینی کی صورت حال ختم ہو سکے اور یونین کونسل اپنی سابقہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔