بہترین خدمات کے باوجود بلا وجہ پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائریاں بھگتنا پڑ رہیں ہیں،تاج حیدر

بہترین خدمات کے باوجود بلا وجہ پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائریاں بھگتنا پڑ رہیں ...

  

لاہور(خبرنگار) مُتحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے مرکزی چیئرمین وسیکریٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یُونین پنجاب چوہدری تاج حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب کے اساتذہ کوذلیل وخوار کیا جارہا ہے۔بہترین خدمات سر انجام دینے کے باوجود انہیں بلا وجہ پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائریاں، جواب طلبیاں،ترقیوں کی بندش،سروس کی ضبطگی،دور دراز ٹرانسفریں،تنزلی،جبری ریٹائرمنٹ،ملازمت سے برخاستگی جیسی ناروا سزائیں دی جارہی ہیں۔انہیں دھمکیوں کے ذریعے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے حتٰکہ بعض اساتذہ کی اموات بھی ہوچُکی ہیں۔ پنجاب کے اساتذہ محکمہ تعلیم کی نوکر شاہی کے بد ترین رویوں کی وجہ سے دھڑا دھڑ ملازمت سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں جب کہ دوسری طرف سیکریٹری تعلیم سکولزپنجاب اساتذہ کو معاشرے میں بلند مقام دینے کی بات بھی کر رہے ہیں جو حقیقت کے برعکس ہے۔میں ارباب اختیار سے پُر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ اساتذہ کو زبانی اور کاغذی کی بجائے سوسائٹی میں حقیقی بلند مقام دیا جائے۔

کیونکہ اساتذہ کو معاشرے میں بلند مقام دینے والی قومیں ہی ترقی یافتہ جب کہ ذلیل و خوار کرنے والی قومیں برباد ہو جاتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -