پیف کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے،طارق محمود

پیف کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے،طارق ...

  

لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے جو پارٹنر سکولوں کی موثر اور متواتر نگرانی کر رہاہے ۔ جس سے پارٹنر سکولوں کی عمارتی انفراسٹرکچر ،طالب علموں کو فراہم کر دہ فرنیچر،ہوا دار کلاس رومز، پینے کے صاف پانی اور ٹائلٹس کی صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پارٹنر سکولوں کو سالانہ بنیادوں پر معیار ترتیب دینے پر غور کیا جارہاہے تاکہ سکولوں کی مناسب اندازمیں مانیٹرنگ کی جاسکے تاکہ پارٹنر سکولز تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول انفراسٹرکچر اور پیف معاہدے کے مطابق بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں۔

یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز ، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی پیف طارق محمود نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب نے ڈی سی اوز کو اپنے اضلاع میں موجو د پسماندہ طبقات کی یونین کونسلوں کی نشاندہی کرنے کی سفارش کی ہے۔جس سے فاؤنڈیشن کو تعلیم کی سہولیات دور دراز علاقوں میں پہنچانے میں مدد ملے گی ۔اس کامقصدمستحق اور غریب گھرانوں کے بے وسیلہ بچوں اور بچیوں تک مفت و معیار ی تعلیم کو ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے تاکہ مفلسی تعلیم کے اجالے کا راستہ نہ روک سکے۔اجلاس کے دوران کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کی تصویر کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ رول نمبر سلپس کے اجراء پر غور و حوض کیا گیاتاکہ ٹیسٹ کے دوران ہونے والے شفافیت اور میرٹ مزید برقرا ر رکھا جاسکے۔ اس موقع پر نجی سکولوں کے اشتراک سے بے وسیلہ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -