دہشت گرد تنظیمیں مذہب کا لیبل لگا کر اسلام کو بدنام کر رہی ہیں،سید شاہد حسین

دہشت گرد تنظیمیں مذہب کا لیبل لگا کر اسلام کو بدنام کر رہی ہیں،سید شاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)دہشت گرد تنظیمیں مذہب کا لیبل لگا کر اسلام کو بدنام کر رہی ہیں۔ ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فرقہ پرست تنظیموں کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے دفتر میں ہونے والے اجلا س سے محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی، پیر سید مختار رضوی، پیر محمد عامر چشتی، حکیم سہیل واحد خان، صاحبزادہ احمد شکیل صدیقی، مفتی محمد امین نوری، حاجی محمد حامد بیگ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ گاندھی کے درباری کرائے کے قاتلوں سے ملکر ملک کو توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنی صفوں میں میر جعفر اورمیر صادق جیسے غداروں کا نکلا کر پاک فوج اور حکومت سے ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ علماء نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ضروری اس بات کی ہے کہ فرقہ واریت، دہشت گردی، لاثانی تعصب اور غیر ملکی مذہبی مداخلت سے پاک کیا جائے۔