تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں2ملزموں کوناقص تفتیش پر بری کرنے کاحکم

تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں2ملزموں کوناقص تفتیش پر بری کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ملوث 2ملزموں کوناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج عاقب نذیرنے کیس کی سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمے کے ملزمان شہریار اورسعداکے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا گیاتھا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا ملزمان کے خلاف 2015ء میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

، ملزمان کے قبضے سے حکومت، فوج اور عدلیہ مخالف لٹریچر برآمد ہوا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے،ملزمان کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پراسکیوشن کے الزامات غلط اور بے بنیادہیں،ملزمان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایاگیاہے،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گواہاں کے بیانات ، ناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر دونوں ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -