ڈی پورٹ ہونیوالے چار افراد کو تا برخاست عدالت قید کی سزا

ڈی پورٹ ہونیوالے چار افراد کو تا برخاست عدالت قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج ایف آئی اے نے ایران سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے 4پاکستانیوں کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا ؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج ایف آئی اے کی عدالت میں ایف آئی اے نے نعیم ، منظور ،جاوید وغیرہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا،عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ افراد کو لانچ کے ذریعے ایران بھجوایا گیا لیکن ان کو وہاں پر نوکری نہ مل سکی۔

،مذکورہ افراد روزی کی تلاش میں گھوم رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ کرواپس بھجوا دیاہے جس پر عدالت نے مذکورہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو 15،15ہزار روپے جرمانہ اور تاعدالت برخاست کی سزائیں سنا دی ہیں۔