خاتون قتل کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی ، گواہ طلب

خاتون قتل کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی ، گواہ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال سیال نے خاتون قتل کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرلیاہے،عدالت نے پچھلی سماعت پرمقدمہ میں ملوث فاروق محسن اور آفتاب پر فرد جرم عائد کردی تھی۔ملزمان نے اپنے خلافلگائے گئے الزامات کی صحت سے انکارکیا ہے جس پر عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کوطلب کرلیاہے۔ ملزمان کے خلافتھانہ سر ور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزموں پرایک سال قبل تابندہ نامی کاخاتون کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے تاہم اس مقدمہ میں ملوث دونوں ملزم ضمانت پرہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -