شادی تقریب میں غیر معیاری کھانا دینے پر ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ملتوی

شادی تقریب میں غیر معیاری کھانا دینے پر ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے شادی کی تقریب میں غیر معیاری کھانا دینے کے خلاف دائر 10لاکھ روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے مذکورہ کیٹرز مالک سے دوبارہ جواب طلب کرلیا ہے ۔ مذکورہ دعویٰ درخواست گزاراحمد نے دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائل نے اکبرکیٹرز سے اپنے خاندان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کے انتظامات کرائے تھے۔ تقریب کے دن کھانا دینے میں تاخیر کر دی اور جو کھانا دیا گیا تھاوہ بھی انتہائی غیر معیاری تھا۔ دعوے میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شادی کے دن غیر معیاری اور تاخیر سے کھانا فراہم کرنے پر سائل کو اکبر کیٹرز سے 10لاکھ روپے ہرجانہ دلوائے۔عدالت نے مذکورہ کیٹرز مالک کی جانب سے پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔