موجودہ حکمرانوں نے اقبال کی تعلیمات کو ہی پس پشت ڈال دیا ہے،میاں ایوب

موجودہ حکمرانوں نے اقبال کی تعلیمات کو ہی پس پشت ڈال دیا ہے،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے تو اقبال کی تعلیمات کو ہی پس پشت ڈال دیا ہے اور انہوں نے اقبال کے ای روشن پاکستان کو پانامہ زدہ پاکستان کے نام سے متعارف کروانے کی کوشش کی ہے افسوس کی بات ہے کہ پانامہ زدہ حکمرانوں کی وجہ سے ایک بیرونی ممالک اقبال کے پاکستان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

اس لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ ان پانامہ زدہ حکمرانوں کا احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔وہ یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرہے تھے ۔میاں محمد ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبال کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو کرپشن کی آلودگی سے بچایا جائے اور کرپشن کی دیمک سے پاکستان کی جان چھڑائی جائے پانامہ کا ایشو پاکستان کی منفی پہچان بن رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی جان کرپٹ حکمرانوں سے چھڑائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -