جان بولٹن ،گنگرچ یاباب کروکر وزیر خارجہ،جیف سیشنز وزیر دفاع،ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع کابینہ کے نام سامنے آگئے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈٹرمپ کی کابینہ میں کون ہوگا ،متوقع نام آگئے ہیں،سینیٹر باب کروکر وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار ہیں۔جیو نیوز کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈٹرمپ کی کابینہ میں کون ہوگا ،متوقع نام آگئے ہیں،متوقع ٹرمپ کابینہ ،وزیر دفاع کیلیے سینیٹر جیف سیشنز مضبوط امیدوارسامنے آرہے ہیں،ڈیوڈ کلارک کا نام ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیرکیلیے زیر غورہے۔یواین کیلیے سابق امریکی سفیر جان بولٹن کا نام بھی ممکنہ وزیر خارجہ کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے،سابق ہاوس اسپیکر اور ٹرمپ کے پکے حامی گنگرچ بھی وزیر خارجہ کے لیے امیدوارہیں،امریکی وزیر خارجہ کیلیے سینیٹر باب کروکر کا نام بھی زیر غور ہے۔