اختلافات کے باوجود پر امن انتقال اقتدار کی روایت برقرار رکھیں گے،اوبامہ

اختلافات کے باوجود پر امن انتقال اقتدار کی روایت برقرار رکھیں گے،اوبامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان،بیوروچیف) امریکی صدر بارک اوبامہ نے نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان کو پر امن انتقال اقتدار یقینی بنائیں گے۔ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد بدھ کی سہ پہر وائٹ ہاؤس سے اپنے خصوصی ریمارکس میں انہوں نے واضح کیاکہ اس میں کوئی راز نہیں ہے کہ میرے اور نامزد صدر کے درمیان کچھ اختلافات موجود ہیں لیکن یادرکھیں آٹھ سال قبل میرے اور صدر جارج بش کے درمیان بھی اختلافات تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عملے کو ہدایت کریں گے کہ وہ ان روایات پر عمل کریں گے جو انتقال اقتدار کے لئے صدر بش نے قائم کی تھیں۔صدر اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کے ہارنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جس طرح انتخابی مہم چلائی اس پر مجھے فخر ہے اور ان کی بطور وزیر خارجہ بھی ملک کے لئے نمایاں خدمات تھیں۔یادرہے کہ صدر اوبامہ کو سیاہ فام اور ہسپانوی زبان بولنے والے ووٹروں نے جس طرح حمایت کرکے دو مرتبہ صدر بنایا تھا ویسی حمایت ہیلری کلنٹن کو نہیں مل سکی۔

مزید :

صفحہ اول -