ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی :امریکہ

ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی :امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد/کراچی(اے این این) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صرف ایک شعبے تک محدود نہیں اسلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئیگی۔ دوسری جانب امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج ہمارے لیے بہت اہم دن ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط رہیں گے۔ امریکا کی خارجہ پالیسی قومی مفادات پر منحصر ہے ، قومی مفادات حکومت کے آنے اور جانے سے تبدیل نہیں ہوتے، جذبات کبھی بھی پالیسی نہیں بنتے۔ گریس شیلٹن نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کوئی بھی ہوہم پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلیے کام کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت تمام دنیا میں اپنے معتصبانہ خیالات کی بدولت ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -