ڈونلڈٹرمپ کی جیت اور ہیلری کلنٹن کی شکست ، عالمی میڈیا پر سجنے والی شہہ سرخیاں

ڈونلڈٹرمپ کی جیت اور ہیلری کلنٹن کی شکست ، عالمی میڈیا پر سجنے والی شہہ ...

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات عالمی میڈیا پر چھائے رہے،دنیا بھر کے میڈیا نے خصوصی نشریات پیش کیں،مختلف اخبارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور ہیلری کلنٹن کی شکست پر طرح طرح کی سرخیاں لگائیں۔دی گارڈین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو دنیا کیلئے سیاہ دن قرار دیا ہے۔بی بی سی نیوز نے لکھا کہ ’’وائٹ ہاؤس حاصل کرنے کیلئے ٹرمپ نے ہیلری کو ہرادیا‘‘بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے سرخی لگائی کہ ’’ٹرمپ ٹاورز اور ہیلری‘‘واضح رہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے ٹرمپ کی جیت پر جشن بھی منایا،اسی طرح بھارتی اخبار دی ہندو نے لکھا کہ منقسم قوم کے وارث نے وائٹ ہاؤس کی دوڑ جیت لی۔وال سٹریٹ جنرل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو شاندار قرار دیا،واشنگٹن پوسٹ نے ہیلری کی شکست کوپریشان کن اور اپ سیٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ریپبلکن تاجر کی کلنٹن پر شاندار کامیابی ہے۔عرب اخبار خلیج ٹائمز نے سرخی لگائی کہ تاریخی انتخابات میں ٹرمپ نے کلنٹن کو شکست دے دی،عرب نیوز نے سرپرائز جیت قرار دیا۔ڈیلی میل نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سب سے دلچسپ سرخی لگائی ہے کہ ’’بھولا آدمی اور عورت پھر کبھی نہیں بھول پائے گا‘‘۔نیو یارک پوسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو اپ سیٹ، یروشلم ٹائمز نے اس جیت کو دنیا کیلئے جھٹکا قراردیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -