پارلیمنٹ کی راہداری میں شیخ رشید اور خورشید شاہ کی ملاقات

پارلیمنٹ کی راہداری میں شیخ رشید اور خورشید شاہ کی ملاقات

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کی راہداری میں شیخ رشید اور خورشید شاہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔خورشید شاہ سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شاہ جی میں سیاستدان ہوں بے غیرت نہیں اور نہ ہی عمران بے غیرت ہے،شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑ دیتے جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھجوں گا۔ادھر ن لیگ والے کھڑے ہیں علیحدگی میں بات کریں گے۔ بعد ازاں نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے شاہ جی سے گزارش کی کہ آپ اپوزیشن ہیں آپ کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔آپ کو اپوزیشن کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔اگر یہی صورتحال رہی تو حکومت من مانی جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ اول -