آرمی چیف کا کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن تیز کرنے کا حکم

آرمی چیف کا کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن تیز کرنے کا حکم

  

کراچی /راولپنڈی(اے این این ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دیج کے شعبہ۔ فو تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کواٹر کراچی کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ میں جاری پرعزم جواب کے نام سے جاری مشقوں کا معائنہ کیا آرمی چیف کو جنگی مشقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کراچی کی سیکورٹی صورتحال پر سکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی جس میں ڈی جی ایم او، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوئے۔ آرمی چیف نے کراچی کی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

صفحہ اول -