ٹرمپ کی کامیابی پر بیشتر عالمی سٹاک مارکیٹیں کریش جاپانی کرنسی مستحکم

ٹرمپ کی کامیابی پر بیشتر عالمی سٹاک مارکیٹیں کریش جاپانی کرنسی مستحکم

  

 اسلام آباد/واشنگٹن /بیجنگ(اے این این ) امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی جیت دنیا پر صدمہ بن کر گری،حصص منڈیوں میں مندی چھا گئی،امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج سے ایشیائی بازار بھی متاثر ہوئے،پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 600پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی،کینیڈا امیگریشن سائٹ کریش کرگئی جبکہ جاپانی کرنسی مستحکم رہی ،امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے نتیجے میں ایشیائی حصص بازار میں ہلچل نظر رہی۔ امریکی صدارتی الیکشن میں عالمی حصص منڈیوں کو ہیلری کلنٹن پر ٹرمپ کی برتری کی خبر سے زبردست دھچکا لگا ۔جاپان اور آسٹریلیا کے حصص بازار ابتدا میں اگرچہ کل کی قیمتوں کے مقابلے زیادہ قیمتوں پر کھلے تاہم اس خطے کے بیشتر بازاروں میں گراوٹ نظر آ ئی۔کرنسی کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھا دیکھا گیا۔ میکسیکو کے پیسو کی قیمت میں کمی آئی ہے تو جاپان کی کرنسی ین کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔جاپان سٹاک ایکسچینج نیکئی میں 2.8فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ہانگ کانگ کا بازار ہان سینگ 1.9فیصد نیچے چلا گیا اور شنگھائی کمپوزٹ 0.7فیصد نیچے دیکھا گیا۔آسٹریلیا کے بازار اے ایس ایکس 200میں 1.8 فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ جنوبی کوریا کے بازار کوپسی میں 1.6 فی صد کی کمی دیکھی گئی۔اس سے قبل وال سٹریٹ اور یورپی بازار اونچی قیمتوں پر بند ہوئے تھے۔میکسیکو کی کرنسی میں ڈالر کے مقابلے میں آنے والے اتار چڑھا کو بعض ماہرین امریکی انتخابی نتائج کے اشاریے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب جاپان کے پیسے میں مضبوطی کا مطلب یہ ہے کہ صارفین نے اس بین الاقوامی ہلچل کے دوران ین پر بھروسہ کیا ۔امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا اور مارکیٹ میں مندی کا رجحان پایا گیا ہے۔پاکستان سٹاک یکسچینج میں 100انڈیکس میں 600سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔اس طرح سٹاک یکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان کے باعث انڈیکس41ہزار 484پرپہنچ گیا۔حصص بازار میں ہیلری کلنٹن کی جیت کی توقع کی جا رہی تھی۔ دوسری جانب کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی وجہ سے کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کرگئی ۔انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 'سٹیزن اینڈ امیگریشن کینیڈا' کی آفیشل ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور اس کی وجہ شاید یہ تھی کہ ٹرمپ کی جیت کے بعد لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہی ہے۔کینیڈا کی مذکورہ ویب سائٹ اپلائی کرنے کے مختلف طریقوں کی پیشکش کرتی ہے کہ آیا کوئی شخص یہاں محض رہنا چاہتا ہے یا ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم جب اس ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی تو اس کا ویب پیج نہیں کھلا اور یہ پیغام سامنے آیا۔سکرین شاٹ۔

سٹاک مارکیٹیں/کریش

مزید :

صفحہ اول -