لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر بھر میں مزید 15سٹینڈ رجسٹرڈ کر دیے

لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر بھر میں مزید 15سٹینڈ رجسٹرڈ کر دیے

  

لاہور(اقبال بھٹی) پارکنگ کی مشکلات حل کرنے کیلئے لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر میں 15نئے پارکنگ سٹینڈز قائم کر دیئے ہیں جس سے صوبائی دارلحکومت میں رجسٹر ڈ پارکنگ سٹینڈز کی تعداد 250ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے پارکنگ سٹینڈ شہر کی بڑی مارکیٹوں کے باہر بنائے گئے ہیں جن میں نیلا گنبد،انار کلی،اسلام پوری،اچھرہ ،مون مارکیٹ،اقبال ٹاؤن،کریم بلاک اقبال ٹاؤن، مون مارکیٹ گلشن راوی ، با غبا نپو ر ہ ، لبر ٹی ، ٹاؤن شپ،مدینہ مارکیٹ،جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ اور میاں پلازہ شامل ہیں۔لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران کا کہنا ہے کہ اب بھی سینکڑوں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز ہیں جن کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

لیکن اتھارٹی کے اختیار میں نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -