تحریک انصافکی تحریک سے حالات تیزی سے تبدیل ہوئے،مراد راس

تحریک انصافکی تحریک سے حالات تیزی سے تبدیل ہوئے،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز اور میگا کرپشن پر پی ٹی آئی کی تحریک سے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں اور عدالت عظمیٰ میں حکومت اور ہماری پارٹی نے نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے قیام پر جس رضا مندی کا اظہار کیا ہے‘ وہ پوری قوم کے لئے باعث اطمینان ہے۔


اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی ہے تو حکومت عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے‘ دنیا میں تنازعات کے حل کا یہی مہذب طریقہ ہے، اس سے ہٹ کر جو بھی طریقہ اختیار کیا جائے گا وہ ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف پر اپنے خاندان کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا دفاع سرکاری ذرائع اور میڈیا کی طاقت سے نہ کریں اور اس نازک موڑ پر بالغ نظری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔