رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا بحران حل کرنا خوش آئندہ، مزید جدوجہد کر نا ہوگی

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا بحران حل کرنا خوش آئندہ، مزید جدوجہد کر نا ہوگی

  

لاہور(رپورٹ:میاں اشفاق انجم)حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جاری بحران کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی خوش آئند امر ہے اور لچک دکھا کر حکومت نے اس پیشے سے وابستہ لاکھوں خاندانوں کا معاشی مستقبل تباہ ہونے سے بچا لیا ہے۔نان ڈکلیئرجائیدادوں کو ڈکلیئر کرنے کے لیے سٹاک ایکسچینج کی طرز پر ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کے لیے مسودہ تیار کئے جانے سے ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس رہنماؤں کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد متفقہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ ساتھ عوام بھی خوش ہیں کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ازسر نو جان پڑ گئی ہے سٹاک ایکسچینج طرز کی سکیم سے کالا دھن سفید کرنے میں مدد ملے گی نئی قیمتوں کے تعین سے پہلے خریدی گئی جائیداد مخصوص مدت میں رعایتی ٹیکس دے کر فروخت کی جا سکے گی۔اس حوالے سے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں جو پیکیج منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اُس سکیم کے تحت جائیداد کی حقیقی قیمت کا 3فیصد ٹیکس کی مد میں ادا کرنے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا ،ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر رفیق حسرت ،کراچی کے صدر راجہ مظہر حسین،اسلام آباد کے صدر چودھری عبدالرؤف،پشاور کے صدر مظہر وکیل درانی کو خراج تحسین، جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔ڈی ایچ اے لاہور کے صدر میجر رفیق حسرت نے رئیل اسٹیٹ کے بحران کے حل کے لیے حکومت کی طرف سے لچک دکھانے اور ایمنسٹی سکیم لانے پر اتفاق کو ملک بھر کی ڈیلربرادری کی یکجہتی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی حتمی نو ٹیفکیشن تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چےئرمین آصف جہانگیر ،سینئر نائب صدر ارشد علی کھوکھر،سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود چودھری ،نائب صدر لطیف چودھری،سیکرٹری اطلاعات محمد آصف،فنانس سیکرٹری طارق بھٹی ،نائب صدر ہارون الرشید اور ممتاز رئیل اسٹیٹ ایجنٹ چودھری مقرب وڑائچ،افتخار حسین،توقیر ٹیپو،ناصر صدیقی نے قائمہ کمیٹی خزانہ اور ذیلی کمیٹی کے ممبران میاں منان،سعید احمد خان،پرویز ملک کا شکریہ ادا کیا ہے اور میجر رفیق حسرت ،راجہ مظہر،چودھری رؤف،مظہر گیلانی کی دن رات کوششوں کو سراہا ہے اور انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -