ارکان اسمبلی ریئل سٹیٹ کیلئے پیکج کی منظوری دیں،طارق منیر،نعیم احمد

ارکان اسمبلی ریئل سٹیٹ کیلئے پیکج کی منظوری دیں،طارق منیر،نعیم احمد

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چےئرمین طارق منیر احمد اور کوآرڈنیٹر پاکستان نعیم احمد نے ارکان قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ وہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی طرف سے رئیل اسٹیٹ کے بحران کے حل کے لیے تیار کیے گئے پیکج کی بھاری اکثریت سے منظوری دیں تا کہ ملکی معیشت پٹری پر چڑھ سکے ،انہوں نے کہا ،پراپرٹی بحران کی وجہ سے ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے ،دفاتر بند ہو رہے ہیں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے ساتھ ساتھ 30جون سے پہلے کا ٹیکس ٹیرف بحال کرے ،انہوں نے کہا ڈیلرز برادری کے نقصان کے ساتھ ساتھ حکومت کا اربوں روپے کا ریونیو بھی رک گیا ہے سرمایہ کار کی دلچسپی پاکستان میں کم ہو رہی ہے اور پیسہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -