وطن کی خدمت کیلئے پاک فضائیہ کا جذبہ قابل تحسین ہے :وزیراعظم

وطن کی خدمت کیلئے پاک فضائیہ کا جذبہ قابل تحسین ہے :وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرگودھا( آن لائن ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن کی خدمت کیلئے پاک فضائیہ کا جذبہ قابل تحسین ہے ، اس پر قوم کو فخر ہے ، پاک فضائیہ ملکی دفاع میں بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ وہ بدھ کے روز سرگودھا میں ائر فورس کے مصحف ائر بیس پر پاک فضائیہ کی (ہائی مارک 2016ء ) مشقوں کے جائزہ کے بعد افسران اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم کا مصحف ائر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے پرتپاک استقبال کیا ائر فورس کے چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی ہائی مارک 2016ء مشقوں کا جائزہ لیا جس میں ایف سولہ ، جے ایف تھنڈر ، ایف سیون اور معراج طیاروں نے حصہ لیا اور فلائی پاسٹ سمیت مختلف جنگی مہارتوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہائی مارک مشقوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جن کی کامیابی پر وزیراعظم نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا ۔

مزید :

صفحہ اول -