بحران کا حل30جون2016سے پہلے والے ٹیکس ٹیرف کی بحالی میں ہے، ڈیلر رہنما

بحران کا حل30جون2016سے پہلے والے ٹیکس ٹیرف کی بحالی میں ہے، ڈیلر رہنما

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بحران کا حل صرف ایمنسٹی سکیم میں نہیں بلکہ 30جون 2016ء سے پہلے والے ٹیکس ٹیرف اور ڈی سی ریٹ کی بحالی ہے ،رئیل اسٹیٹ میں کالے دھن کے استعمال کا تاثر درست نہیں ،یہ زمینی حقائق کے بر عکس ہے اصل مسئلہ ڈکلیئر اور نان ڈکلیرڈ جائیداد اور اس میں لگے ہوئے پیسوں کا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق صدر طلعت احمد میاں ،سیکرٹری حاجی زاہد حسین ،سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس خرم چودھری،نواز غنی، میاں نواز،شاہد اقبال ، سہیل بابر،اظہر جی ایم اعوان،حاجی ذو الفقار،میاں عرفان،ابو بکر بھٹی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگومیں کیا ۔رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر کی ڈیلرز برادری متحد ہے پراپرٹی ڈیلرز میں دھڑے بندی کا تاثر غلط ہے ہم ٹیکسز کی واپسی کے حتمی نو ٹیفکشن تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -