بلاول بھٹو کا 19نومبر کے بعد لاہور آنے کا امکان

بلاول بھٹو کا 19نومبر کے بعد لاہور آنے کا امکان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 19نومبر کے بعد لاہور آنے کا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عابد حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 15اور16نومبر کو ملتان پہنچیں گے جہاں وہ پارٹی امور نمٹانے کے بعد لاہور کے دورے پر آئیں گے ان کے لاہور کے دورے کیلئے شیڈول مرتب کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ آٹھارہ نومبر تک چئیرمین کی سندھ میں مصروفیات ہیں اس کے بعد لاہور آنے کا امکان ہے تاہم لاہور آمد کی حتمی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -