پرائس مجسٹریٹوں کے 877چھاپے 88گرانفروشوں کو پکڑ لیا

پرائس مجسٹریٹوں کے 877چھاپے 88گرانفروشوں کو پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے877مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر21دکانداروں کے چالان کیے جبکہ24,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،39افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر88افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔