مخالف قوتیں سی پیک منصوبہ ناکام بنانا چاہتی ہیں،عمران نذیر

مخالف قوتیں سی پیک منصوبہ ناکام بنانا چاہتی ہیں،عمران نذیر

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عالمی قوتیں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے اکٹھی ہو چکی ہیں، لیکن اللہ کے فضل سے ناکام ہوں گی،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ اب معاشی طاقت بھی بن دنیا میں ابھر رہا ہے،ن لیگ کی حکومت ہیلتھ کی طرفخصوصی توجہ دے رہی ہے 2018ء سے قبل ہیلتھ کے میدان میں سہلتوں کے فقدان پر قابو پا لیا جائے گا، عوام کو بہتریں صحت کی سہولیات میسر ہوں گی،پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، اس کے لئے پاکستان کے اندرونی و بیرونی قوتیں پاکستان کے خلافسازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروفہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر2018ء تک ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ہمارا کیا بنے گا عمران خان 15نومبر کے بعد ایک اور جھٹکا برداشت کرنے کے لئے تیار رہیں غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے، خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں آئندہ جنرل انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -