مکہ کالونی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،2ٹرک سامان اٹھا لیا

مکہ کالونی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،2ٹرک سامان اٹھا لیا

  

لاہور( جنرل رپورٹر ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے بلو چ روڈ مکہ کالونی گلبرگ میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 2ٹرک سامان اٹھالیا۔

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے بلو چ روڈ مکہ کالونی گلبرگ سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -