پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج نے معیشت کو بچا لیا،شبیر لبھا

پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج نے معیشت کو بچا لیا،شبیر لبھا

  

لاہور (پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکے صدر محمد شبیر لبھاکہا ہے کہ تحریک انصاف کے ناکام احتجاج نے ملکی معیشت کو بچا لیا اگر عمران خان کا دھرنا ہوتا تو اس کے اثرات ملکی معیشت پر بھی پڑتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی، محمدنذیر ، اکبر شاہ اور دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شبیر لبھا نے کہا کہ تحریک انصاف کے گزشتہ احتجاج میں بھی ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -