حکومت نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کر ا رہی ہے، اقبال چنٹر

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کر ا رہی ہے، اقبال چنٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے) حکومت صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ اور قانون شکن افراد کے خلاف تیز تر اقد امات عمل میں لائے گئے ہیں۔ وفاقی سطح پر نیشنل انٹرنل سکیورٹی پا لیسی کی تشکیل کے بعد، حکومتی عمل داری کو قائم کرنے اور عوام الناس کو اندرونی خطرات سے بچانے کے لئے جامع پالیسی تشکیل دی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری اور ان کے استعداد کار میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہاروزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کو پوری طرح لاگو کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کی وجہ سے انٹر نل سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی سیا سی اتحاد قائم ہو ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو لاگو کرنے کے بعد حکومت پنجاب کی کاوشوں میں ترقی ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ کاؤنٹر ٹیر ار یزم فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر لا کھوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجہ میں سینکڑوں مقدمات درج کئے گئے۔ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کے تحت ہزاروں مقدمات درج،ملزمان گرفتار اور چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر بھی مقدمات اورملزموں کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب مینٹییننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت صوبہ بھر میں سینکڑوں مقدمات د رج کر کے افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کرایہ داری آرڈیننس، وال چاکنگ،پنجاب آرمز آرڈیننس،نفرت انگیز مواد کی اشاعت اور ریکارڈنگ، مالی معاونت اور سہولت کار وں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔