فلسفہ خود ی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل ہے،حاجی اکرم

فلسفہ خود ی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل ہے،حاجی اکرم
 فلسفہ خود ی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل ہے،حاجی اکرم

  

لاہور (پ ر)لاہور چیمبر آف کامرس آزاد گروپ کے نائب صدر حاجی محمداکرم نے کہا ہے کہعلامہ اقبال ؒ کے فلسفہ خودی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل موجود ہے،اگر قوم نے آگے جاناہے تو اقبالؒ کے افکار کو عملی طورپر اپنانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

،انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کے افکارونظریات پوری اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں،نوجوان اقبالؒ کے تصور خودی کے سمندر میں ڈوب کر اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا علم و عرفان حاصل کرتے ہوئے ممکنات اور امیدوں کے جہاں کی سیر کرسکتے ہیں، جو ان کے ارادوں، امیدوں، حوصلوں اور صلاحیتوں کو جلابخشنے کے لیے مینارہ رُشد و ہدایت ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -